لوہے کی مصنوعات کی درآمد پر12.5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی تعمیراتی میٹریل مہنگا ہوگا‘راجہ عدیل
سٹیل پر12.5فیصدریگولیٹری ڈیوٹی سے سمگلروں کی حوصلہ افزائی ہوگی،سمگلنگ میں اضافہ سے ملکی معیشت متاثر ہوگی‘ سینئر نائب صدرصدر لوہا مارکیٹ شہید گنج
اتوار 29 مارچ 2015 16:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی جانب سے لوہے کی مصنوعات کی درآمد پر 12.5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ لوہے کی مصنوعات کی درآمد پر12.5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی تعمیراتی میٹریل مہنگا ہوگااور کھوکھلے ٹیوب پائپس ،ویلڈر اسٹیل، پائپس فلیٹ، رولڈ مصنومات، جستی چادریں مہنگی ہونے سے عوام پریشان ہو نگے نیزسٹیل پر12.5فیصدریگولیٹری ڈیوٹی سے سمگلروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
سٹیل سیکٹر میں سمگلنگ میں اضافہ سے ملکی معیشت بھی متاثر ہوگی۔ اس اضافہ کا بالواسطہ اثر عوام پر پڑے گا اوراسٹیل کی ہر شے مہنگی ہوجائے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئرن مہنگا ہونے سے آشیانہ سمیت حکومت کے سستے رہائش گھروں کا منصوبہ بھی متاثر ہوگا۔حکومتی منصوبوں کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ اضافہ سے سٹیل اور آئرن سیکٹرکی کارکردگی متاثر ہوگی۔
راجہ عدیل نے کہا کہ حکومت ایسی کسی تجویز پر عمل نہ کرے جس سے صنعتکار متاثر ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت صنتعکاروں سے پہلے ہی بلواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکس وصول کر رہی ہے اس لیے آئرن سیکٹر پرمزید بوجھ نہ ڈالا جائے ۔انہوں نے کہ حکومت بجٹ کے بعد یکے بعد دیگرے مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی مد میں صنعتکاروں پر بوجھ ڈال رہی ہے حکومت صرف بجٹ کے موقع پر ہی ٹیکسوں میں ردو بدل کرے کیونکہ ان اضافہ سے صنعتکاروں کے معاہدے متاثر ہوتے ہیں اور ان پر اربوں روپے کا بوجھ پڑتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.