لوڈ شیڈنگ کا عذاب عوام کے لیے پریشان کن ہے ‘سید بلال شیرازی
بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروباری مراکز وصنعتیں بند اور مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں منصوبوں پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونا تشویشناک ہے‘ صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ
اتوار 29 مارچ 2015 16:23
لاہور() اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب عوام کے لیے پریشان کن ہے ،بدترین لوڈ شیڈنگ سے کاروباری مراکزمیں کاروبار متاثر ہورہا ہے جبکہ صنعتیں بند ہونے سے مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ خاتمہ کے لیے حکمران جماعت کے وزراء اور حکومتی اداروں میں تضاد پایا جارہا ہے حکومتی عہدیدار لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے جن تاریخوں کی نوید عوام کو سنارہے ہیں وہ ان کی حکومت کی مدت کی تکمیل کا سال ہے جبکہ حکومتی ادارے اپنی رپورٹوں میں آنے والے سالوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونا تشویشناک ہے۔(جاری ہے)
بلال شیرازی نے کہا کہ توانائی بحران میں اضافہ ملکی وسائل کے استعمال کی بجائے آئی پیز پر انحصار اور بیرون ممالک سے بجلی کی درآمد کیلئے مہنگے منصوبوں کے باعث ہوا۔آئی پیز سے حاصل کردہ بجلی انتہائی مہنگی اور عوامی مفاد کے خلاف ہے کالا باغ ڈیم منصوبہ سستی بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ اور پانی کے وافر ذخیرہ کا باعث ہوگا حکومت فی الفور کالا باغ ڈیم منصوبہ شروع کرے جس سے ڈیڑھ روپے والی3600میگا واٹ بجلی کے علاوہ سارا سال دریاؤں میں زراعت کے لیے وافر پانی بھی دستیاب رہے گا ۔
کالا باغ ڈیم منصوبہ جلد مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے اس لیے فی الفور اس کی تعمیر کا آغاز کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.