عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ شفاعت اورقرب محمدی کے حصول کاذریعہ ہے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
قادیانیت کیخلاف ہر محاذ اور میدان میں کام کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے علماء کا4اپریل کوختم نبوت کانفرنس ڈگری کالج گراوٴ نڈ قصور میں بھرپور شرکت کرنے کا عزم عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوٴں اجلاس سے کا خطاب
اتوار 29 مارچ 2015 17:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ گلشن راوی کا ماہانہ اجلاس جامع مسجد حبیب کبریا ساندہ میں ڈاکٹر عبدالواحدقریشی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا مشہود احمد،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا عزیزالرحمن ،مولانا مسعود احمد،مولانا عبدالنعیم،حافظ حبیب الرحمن ضیاء،مولانا خالدمحمود ، ڈاکٹر محمدآصف ،بھائی محمدعثمان سمیت کئی علماء کرام اورکارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری عبدالعزیز نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ﷺ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ تمام علماء کرام مہینے میں ایک جمعہ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت پردیں ،عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنا سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔علماء کرام نے کہا کہ 4اپریل کو ختم نبوت کانفرنس ڈگری کالج گراوٴ نڈ قصور میں بھرپورانداز میں کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.