آسٹریلیوی ٹیم کے ساتھ پاکستانی بھی جشن منائیں ، ہم سب ایک خاندان ہیں :شنیرا اکرم

اتوار 29 مارچ 2015 17:56

آسٹریلیوی ٹیم کے ساتھ پاکستانی بھی جشن منائیں ، ہم سب ایک خاندان ہیں ..

میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم بھی آسٹریلیا کے ورلڈ چیمپئن بننے پر بے حد خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شنیرا کا کہنا ہے کہ’’ آسٹریلین شہریوں کیساتھ پاکستانیوں کو بھی اس جیت کی خوشی منانی چاہیئے کیوں کہ آخر کار ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں ، میں آپ سب کی حمایت کی شکر گزار ہوں،ورلڈ کپ جیتنے پر آسٹریلیوی ٹیم کو مبارکبار ، تمام ٹیمیں بھی مبارکباد کی مستحق ہیں، ٹورنامنٹ انتہائی شاندار رہا ‘‘۔