لاہور،تھانہ شفیق آباد کے اہلکاروں کا مبینہ طور پر مفت روٹیاں نہ دینے پر ہوٹل کے مالک اور اسکے معذور بیٹے پر بد ترین تشدد،
اہل علاقہ کا اہلکاروں کے وحشیانہ تشدد اور ناروا رویے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،وزیر اعلیٰ اور آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اتوار 29 مارچ 2015 18:45
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) تھانہ شفیق آباد کے اہلکارمبینہ طور پر مفت روٹیاں نہ دینے پر ہوٹل کے مالک بزرگ شخص اور اسکے معذور بیٹے کو بد ترین تشدد کے بعد گھسیٹتے ہوئے تھانے لے گئے ، اہلکاروں کے وحشیانہ تشدد اور ناروا رویے کیخلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس تشدد کا شکار ہونے والے بزرگ شخص بوٹا نے بتایا کہ تھانہ شفیق آباد کا کار خاص وارث نامی شخص روٹیاں لینے تنور پر آیا اور پیسے مانگنے پر مشتعل ہو گیا جسکے تھوڑی دیر بعد قریب واقع پولیس اسٹیشن کے دو اہلکار بھی وہاں آگئے جنہوں نے پیسے مانگنے پر میرے اوپر تشدد شروع کر دیا ۔(جاری ہے)
اس دوران مزید دو اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے میرے معذور بیٹے ظفر اقبال کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا ۔
وہاں موجود افراد ہمیں پولیس سے بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن اہلکار ہمیں تشدد کرتے اور گھسیٹے ہوئے تھانے لے گئے اور تھانے کا دروازہ بند کر کے ہمیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اطلاع ملنے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جنہوں نے ہمیں پولیس سے رہائی دلائی۔ اس موقع پر مظاہرین نے تھانہ شفیق آباد کے ایس ایچ او اور اہلکاروں کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے تشدد میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.