” میلہ چراغاں“ 8 فٹ لمبا ”ڈنڈا“ اور سرخ ”کونڈا“ سب کی توجہ کامرکز ،

عظیم و منفرد درویش حضرت شاہ حسین کا عرس پنجاب میں عرس ثقافت کا رنگین رنگ کہلاتا ہے

اتوار 29 مارچ 2015 18:53

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ صوفی شاعر اور عظیم و منفرد درویش حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کا427 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں۔میلہ چراغاں کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

میلہ چراغاں پنجاب میں عرس ثقافت کا رنگین رنگ کہلاتا ہے۔تاہم امسال عرس مادھو لال حسین پر مخصوص سرخ لباس پہنے ،بڑی پگڑیاں سروں پر سجائے جتھہ کی طرف سے سجائے گئے پنڈال میں رکھے مختلف رنگوں سے سجے لکڑی کے 8 فٹ لمبا ”ڈنڈا“ اور سرخ ”کونڈے“ کا سب کی توجہ کو مرکز بنا ہوا ہے جسے دیکھنے کے لئے ہر عمر کے لوگ آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :