شہبازشریف کادانشوروکالم نگارایم اے شیدا کے انتقال پر اظہارتعزیت

اتوار 29 مارچ 2015 18:53

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف دانشور،کالم نگاراوربزرگ مسلم لیگی رہنماء ایم اے شیدا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔