سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعةالدعوة کا مختلف شہروں میں جلسوں و کانفرنسوں کا انعقاد

اتوار 29 مارچ 2015 18:54

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) جماعةالدعوة پاکستان کی طرف سے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور،حافظ آباد،خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر،جھنگ،حافظ آباد، ساہیوال، کوٹلی اور سکھر سمیت دیگر شہروں میں جلسوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں مختلف مکاتب فکر اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر جلسوں و کانفرنسوں میں شریک ہزاروں افراد نے سرزمین حرمین الشریفین کے تحفظ کا عزم کیا اور کہا ہے کہ صلیبیوں و یہودیوں کی مسلمانوں کے روحانی مرکز کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جماعةالدعوة کی جانب سے جامع مسجد منور کرول شاد باغ لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا بشیر احمد خاکی، مولانا محمد یوسف ربانی ، ثناء اللہ فاروقی، خالد سیف الاسلام، مولانا ساجد محمدی اور محمد عباس نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطابات میں کہاکہ حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان سمیت پوری مسلم امہ کا کوئی فرد پیچھے نہیں رہے گا۔سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ناپاک سازشیں کرنے والوں کو ان شاء اللہ منہ کی کھانا پڑے گی۔ حرمین کے ساتھ کل بھی ایمان اور اسلام کا رشتہ تھا‘آج بھی قائم ہے اوران شاء اللہ کل بھی رہے گا۔حکومت پاکستان نے قوم کی امنگوں کے مطابق سعودی عرب کی مددوحمایت کا بہترین فیصلہ کیاہے ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔

عرب ممالک پر مشتمل اتحاد کے سربراہ سعودی قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔جامع مسجد رحمانیہ کھوکھرروڈ میں جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ محمد مسعود، مولانا احمد سعید ملتانی اور مولانا عمر ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے مسلم ممالک کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ مسئلہ سیاسی یا علاقائی نہیں ہے۔ حرمین الشریفین کا تحفظ ہر مسلمان اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے۔ حکومت پاکستان کا سعودی عرب کے چپے چپے کا دفاع کرنے کا بیان خوش آئند ہے۔ایٹمی قوت رکھنے والے پاکستان کی فوج اور تمامتر وسائل حرمین کے تحفظ کیلئے استعمال ہونے چاہئیں اور دشمنان اسلام کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ جماعةالدعوة کے زیر اہتمام پی آئی اے کالونی مسجد اور جامع مسجد ابراہیم آٹو مارکیٹ میں جماعةالدعوة کے رہنماؤں حافظ احسان الہٰی وٹو اور حافظ مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے مسلم ممالک کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ مسئلہ سیاسی یا علاقائی نہیں ہے۔ حرمین الشریفین کا تحفظ ہر مسلمان اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے۔ حکومت پاکستان کا سعودی عرب کے چپے چپے کا دفاع کرنے کا بیان خوش آئند ہے۔ایٹمی قوت رکھنے والے پاکستان کی فوج اور تمامتر وسائل حرمین کے تحفظ کیلئے استعمال ہونے چاہئیں اور دشمنان اسلام کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔حافظ آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر ظفر اقبال اور پاکپتن میں تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینر مولانا محمد شمشاد سلفی نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کو چاہئے کہ وہ متحد ہو کر حرمین کے دفاع کے لئے آواز بلند کریں۔

یمن میں باغیوں کو صلیبیوں و یہودیوں کی مکمل مددوحمایت حاصل ہے۔وہاں بغاوت کھڑی کرنا سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی خوفناک سازش ہے۔جماعةالدعوة کی جانب سے وہاڑی، کوٹلی اور دیگر شہروں میں بھی جلسوں و کانفرنسوں کا انعقادکیا گیا جن میں تمامتر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا خالد سیف الاسلام، مولانا طاہر طیب بھٹوی،حافظ محمد اکرم ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کی سرزمین پر بیت اللہ اور مسجد نبویﷺ واقع ہیں۔

اس لئے یہ مسلمانوں کے روحانی مرکز ہونے کے ناطے مسلمانوں کو ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔ پاکستان سمیت پوری مسلم امہ کو کلمہ طیبہ کی بنیادپر متحدہوکرسعودی عرب کے دفاع کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا عبدالعزیز المدنی نے ننکانہ،مولانا غلام قادر سبحانی نے سکھر،قاری گلزار احمد نے بھمبر آزاد کشمیر،مولانا اکرم ربانی نے سیالکوٹ،مولانا سیف اللہ ربانی نے جھنگ،مولانا محمد یونس قصوری نے خوشاب،مولانا سلیم اعظم بلوچ نے ساہیوال اور حافظ محمد اکرم نے گھوٹکی میں کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعة الدعوة تحفظ حرمین شریفین کے لئے پاکستان میں تحریک کھڑی کرے گی اور رائے عامہ ہموار کرے گی۔

متعلقہ عنوان :