پر امن ملک اور منظم نظام حکومت میں حوثی باغیوں کے پاس مذموم کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں،مقررین ،
حجازِ مقدس کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی فریضہ ہے‘ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو کمزور کرنے اور اسلامی ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے مذموم کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں،جماعت اہل حدیث کے زیر اہتمام چوک دالگراں لاہور میں یمنی باغیوں کیخلاف سعودی کارروائیوں کی حمایت میں مظاہرہ
اتوار 29 مارچ 2015 18:54
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام چوک دالگراں لاہور میں یمنی باغیوں کے خلاف سعودی کارروائیں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی نے کی۔ اس کے علاوہ مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالوحید شاہد روپڑی، مولانا بشیر سلفی، شاہد محمود جانباز، قاری فیض احمد و دیگر قائدین نے مظاہرین سے خطاب کیا۔
مظاہرے میں کارکنان و ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے سعودی حکومت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور یمنی باغیوں کے غیر اخلاقی بغاوت کے خلاف سعودی کارروائیوں کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی۔ حافظ عبدالغفار روپڑی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر امن ملک اور منظم نظام حکومت میں حوثی باغیوں کے پاس مذموم کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.