عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ شفاعت اورقرب محمدی کے حصول کاذریعہ ہے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،

قادیانیت کیخلاف ہر محاذ اور میدان میں کام کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے،علماء کا4اپریل کوختم نبوت کانفرنس ڈگری کالج گراوٴ نڈ قصور میں بھرپور شرکت کرنے کا عزم، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوٴں اجلاس سے کا خطاب

اتوار 29 مارچ 2015 18:59

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ گلشن راوی کا ماہانہ اجلاس جامع مسجد حبیب کبریا ساندہ میں ڈاکٹر عبدالواحدقریشی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا مشہود احمد،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا عزیزالرحمن ،مولانا مسعود احمد،مولانا عبدالنعیم،حافظ حبیب الرحمن ضیاء،مولانا خالدمحمود ، ڈاکٹر محمدآصف ،بھائی محمدعثمان سمیت کئی علماء کرام اورکارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری عبدالعزیز نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ﷺ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ تمام علماء کرام مہینے میں ایک جمعہ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت پردیں ،عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنا سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔

قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔علماء کرام نے کہا کہ 4اپریل کو ختم نبوت کانفرنس ڈگری کالج گراوٴ نڈ قصور میں بھرپورانداز میں کریں گے۔