2017ء کے اختتام تک توانائی کے متعددمنصوبے بجلی پیدا کررہے ہوں گے:شہبازشریف،
حکومت کا ہر قدم توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اٹھ رہا ہے ، ساہیوال میں کول پاور پلانٹس کے منصوبے پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے ، چین کے حالیہ دورہ کے دوران توانائی اوردیگر شعبوں میں جاری اورنئے منصوبوں پر تیزرفتاری سے پیش رفت پر اتفاق، پاکستانی چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں،چینی صدر کے دورہ کے دوران متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا:وزیراعلیٰ
اتوار 29 مارچ 2015 18:59
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران پنجاب میں توانائی کے مختلف منصوبوں خصوصاً ساہیوال میں کول پاور پلانٹس کے پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اورساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر تیزرفتاری سے پیش رفت پر اتفاق کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے حصول کیلئے انتہائی سنجیدہ اورمخلصانہ اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ساہیوال میں چین کے تعاون سے کول پاور پلانٹس کے منصوبے پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے اورتیزرفتاری سے اس منصوبے پر کام کرتے ہوئے 2017ء میں مکمل کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت روایتی ذرائع کے ساتھ قابل تجدید ذرائع سے بھی توانائی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔
چین کے حالیہ دورہ کے دوران توانائی اوردیگر شعبوں میں جاری اورنئے منصوبوں پر تیزرفتاری سے پیش رفت پر اتفاق کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے پاکستان کاپہلا اورسب سے بڑا 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ مکمل کرلیا ہے اوراس منصوبے کا جلد افتتاح ہوگاجبکہ وفاقی اورپنجاب حکومت نے مل کرصوبے میں گیس سے 3600میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت گیس سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگائے گی جبکہ وفاقی حکومت2400میگاواٹ کے منصوبے لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر قدم توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اٹھ رہا ہے اور2017ء کے اختتام تک توانائی کے متعددمنصوبے بجلی پیدا کررہے ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم چین کے صدر کے دورہ پاکستان کیلئے چشم براہ ہے۔چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے ملک سے اندھیرے دور کر یں گے۔ ساہیوال کول پاور پلانٹس کے منصوبے کیلئے کوئلے کی کراچی پورٹ سے ترسیل کیلئے نظام وضع کیا جارہا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئلے کی پاور پلانٹس تک ترسیل کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے تیز رفتاری سے ضروری اقدامات اٹھائیں ۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزارت ریلویز کوئلے کی ترسیل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی نے ساہیوال کو ل پاور پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری پنجاب،وفاقی سیکرٹری / چےئرپرسن ریلویز،ساہیوال کول پاورپراجیکٹس پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے عہدیداران،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی،جنرل مینجر ریلویز،نیپرا،این ٹی ڈی سی اورپورٹ قاسم اتھارٹی کے اعلی حکام کے علاوہ متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.