معاشرے کے اند ر مختلف طبقوں کی محرومیوں کو دور کرنا ہے‘میاں مقصوداحمد،
ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور اصلاحات کی ضرورت ہے ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور
اتوار 29 مارچ 2015 19:09
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ معاشرے کے اند ر مختلف طبقوں کی محرومیوں کو دور کرنا ہے تو یہ کام اسلامی نظام کے بغیر ممکن نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جن حالات سے گذر رہے ہیں اور ملک میں جس طر ح کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے اس کا ملک اور قوم کو شدید نقصان ہو رہا ہے اس وقت ملک کو کسی ایک چیلنج کا سامنا نہیں بلکہ بے شمار اندرونی اور بیرو نی بحرانوں کا سامنا ہے۔
افغانستان میں روس کی شکست کے بعد نیٹو کے اسلام دشمن عزائم کو بھاپنے کی بجائے حکمران ان سے اقتدار اور امداد کے خواہش مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخیل ہیں اور ہمارا محور مکہ اور مدینہ سے بدل کر پیرس اور لند ن کی طرف کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے اگر ملک میں غربت کو دور کرنا ہے انصاف کا علم بلند کرنا ہے غر یبوں کو روز گار فراہم کر نا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرپشن ، بدعنوانی ،اقرباپروری ، ناانصافی ، کے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں۔ ملک میں ایک طرف لوڈشیڈنگ ہے تو دوسری طرف مہنگائی ہے۔ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گذ ررہا ہے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور اصلاحات کی ضرورت ہے ، کچھ قوتوں نے آئین وقانون سے تصادم کا راستہ اختیار کر کے ملک میں ایک بحرانی کیفیت پیدا کر دی ہے جس سے ملک و قوم کو نقصان ہو ر ہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.