پاکستان یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں‘جماعت علماء اہلسنت،

قوم کو اعتماد میں لیے بغیر پاکستانی فوج بھیجنے سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا‘علامہ قاری محمدامیر قادری

اتوار 29 مارچ 2015 19:10

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) مذہبی اسکالرعلامہ قاری محمدامیر قادری نے کہا ہے کہ پاکستان یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے۔قوم کو اعتماد میں لیے بغیر پاکستانی فوج بھیجنے سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا،ایران اور سعودی عرب کا تصادم روکنے کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار معروف نوجوان مذہبی اسکالرعلامہ قاری محمدامیر قادری نے جماعت علماء اہل سنت حلقہ گڑھی شاہوکے عہدیداران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں جماعت علماء اہل سنت حلقہ گڑھی شاہوکے چیئرمین مولانا ثناء اللہ سیالوی،مولانامحمدرمضان شاد،مولانامحمد یعقوب نعیمی،قاری محمدیایسین سلطانی،قاری عبدالرحمن جامی اورقاری محمدفیاض سمیت کثیرتعداد میں مقامی علماء ومشائخ نے شرکت کی۔مولانامحمدثناء اللہ سیالوی نے کہاکہ اسلام دشمن عالمی قوتیں عالم اسلام میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔فرقہ واریت کوہوا دے کر عالمی سطحی مسلمانوں کوکمزورکیاجارہا ہے۔