یمنی باغیوں کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو ذبح کرنے کی دھمکیاں
اتوار 29 مارچ 2015 19:37
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)یمن کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو باغیوں کی طرف سےذبح کرنے کی دھمکیاں دی گئیں ہیں جس پر قیدیوں نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے انہیں معاہدے کے تحت پاکستان منتقل کیا جائے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق یمن میں پھیلتی بد امنی کے باعث تمام پاکستانیوں کو جہاز کے ذریعے وطن واپس لایا جا رہا ہے مگر صنعاء کی جیل میں قید 11پاکستانی قیدیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں ذبح کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ہماری جان کو خطرہ ہے اس لیے معاہدے تحت ہمیں پاکستان واپس لایا جائے۔
قیدیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا تھا مگر ان کا کہنا تھا کہ انہیں وزات داخلہ کی طرف سے اس کی اجازت نہیں ملی۔ نجی نیوز چینل نے پاکستانی قیدیوں کا ریکارڈ کیا ہوا بیان بھی نشر کیا ہے جس میں انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کی جان کوخطرہ ہے اور اگر انہیں رہائی نہ دلائی گئی تو یمنی باغی انہیں ہلاک کردیں گے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صنعاءکی جیلوں کا کنٹرول اس وقت باغیوں کے ہاتھ میں ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.