شمالی لاہور سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے،رمیز طاہر

اتوار 29 مارچ 2015 20:45

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) متعددمرکزی عہدیداران کا حلقہ ہونے کے باوجود شمالی لاہور کے ساتھ حکمران جماعت کا سوتیلی ماں جیسا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔بڑی شاہراہوں میں پڑے گڑھے اور نکاسی آب سے پیدا ہونے والے مسائل سے علاقہ کے مکین انتہائی قابل رحم زندگی بسر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت اور نوجوان کمیونٹی لیڈر رمیز طاہر نے اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو دو چار منٹ اس علاقے کے لئے نکالنے چاہئے تاکہ انہیں پتہ چلے کہ شمالی لاہور والے کس حال میں رہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :