سعودی وزیر دفاع نے پاک فوج کو عالم اسلا م کے لیے فخر قرار دے دیا

اتوار 29 مارچ 2015 20:49

سعودی وزیر دفاع نے پاک فوج کو عالم اسلا م کے لیے فخر قرار دے دیا

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سعودی وزیر دفاع نے پاک فوج کو عالم اسلام کے لیے فخر قراردیتے ہوئے سلام پیش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ سعودی وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کو عالم اسلام کیلئے فخر قرار دیا اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سعودی عرب نےپاکستان سے یمن کے معاملے میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر پاکستان نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی تھی اور معاملات کو سلجھانے میں کردار اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :