سکھر،ڈرینج سسٹم کیلئے کھدائی کی جانے والی سڑک شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی ،

کام میں سست روی شہریوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ، متبادل راستوں پر ٹریفک کا ہجوم بڑھ گیا ، مسافرگاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کا شدید پریشانی کا سامنا

اتوار 29 مارچ 2015 21:23

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء)ڈرینج سسٹم کیلئے کھدائی کی جانے والی سڑک شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی ،کام میں سست روی شہریوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ، متبادل راستوں پر ٹریفک کا ہجوم بڑھ گیا ، مسافرگاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کا شدید پریشانی کا سامنا ، جلد از جلد کام مکمل کر کے شہریوں کو پریشانی سے بچایا جائے ، شہریوں اور علاقہ مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نساسک انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ڈرینج سسٹم کے باعث درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے سکھر کے علاقے حسینی روڈ اسٹیشن روڈ ، دھرم شالہ روڈ پرنئی ڈرینج پائپ لائن ڈالنے کیلئے کھدائی کا سلسلہ گذشتہ کئی روز سے جاری ہے اور نئی تعمیر ہونی والی سڑکیں توڑ کر ان کی کھدائی شروع کر دی گئی ہے کھدائی اور ڈرینج لائن ڈالنے والے کام کی وجہ سے متعلقہ راستوں پرعام ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی جس کی وجہ سے اس کے متبادل راستوں پر ٹریفک بڑھ جانے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے مسافر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے نساسک کی جانب سے ڈرینج سسٹم کی نئی لائن ڈالنے کیلئے مذکورہ علاقوں میں شروع کئے جانے والا کام سست روی کا شکار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے کاروباری و رہائشی لوگوں کو آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے متاثرہ علاقوں کے مکینوں اور دکانداروں نے بالا حکام اور متعلقہ اداروں کے افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے ڈرینج لائن کا کام جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے شہریوں کو دوہرے عذاب سے نجات دلائی جائے ۔