حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے تمام اسلامی ممالک متحد ہوجائیں ،سکندرشاہ،

وقت آگیا ہے کہ گول مول بات کرنے کے بجائے کھل کر ایرانی عزائم کو بے نقاب کیا جائے

اتوار 29 مارچ 2015 21:33

ٹنڈوالہیار(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) حرمین شریفین پر باغیوں کے ممکنہ حملے کے خلاف حرمین شریفین سے اظہار یکجہتی کے لئے سنی ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈوالہیارنے میرواہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے حرمین شریفین اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے باغی انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں انہوں نے مظالم میں ہلاکواور چنگیز خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے مشرقی وسطیٰ اور عالم اسلام کا چمپین بننے کے خواب دیکھنے والے ایران نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے عالمی جنگ ہوئی تو اس کی ذمہ داری براہ راست ایران پر ہوگی وقت آگیا ہے کہ گول مول بات کرنے کے بجائے کھل کر ایرانی عزائم کو بے نقاب کیا جائے حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے تمام اسلامی ممالک متحد ہوجائیں دہشت گردی کے خلاف بات کرنے والے داعش کے مخالف مسلح حو ثی ملیشیا کے خلاف خاموش کیوں ہیں قوم جاننا چاہتی ہے داعش اور مسلح حوثی ملیشیا کے طریقہ کار میں کیا فرق ہے دہشت گردی کے خلاف دہرا معیار کیوں ہے امن کے ٹھیکیدارنام نہاد این جی اوز کے افرادمسلح حوثی ملیشیاء کے خلاف میدان میں کیوں نہیں نکل رہے سعودی عرب کی کھل کر حمایت پر پاکستان کی حکومت وریاستی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں حکومت کے اس جرات مندانہ فیصلے سے پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے اہلسنت کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ حرمین فورم کا قیام خوش آیند ہے ٹنڈوالہیار میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس 2اپریل بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء منعقد ہوگی جس سے مفتی رب نواز حنفی اور دیگر مذہبی جماعتوں کے علماء کرام خطاب کریں گے۔