جی سی یو سالانہ سپورٹس کی اختتامی تقریب ،وزیرِ تعلیم اور وائس چانسلر نے بھی کھیلوں میں حصہ لیا
اتوار 29 مارچ 2015 22:47
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سالانہ کھیلوں میں لڑکوں میں شعبہ معاشیات جبکہ لڑکیوں میں شعبہ فزیکل ایجوکیشن کی پہلی پوزیشنز ۔اختتامی تقریب کا آغاز رنگا رنگ جم خانہ مقابلوں سے ہوا جن میں طلباء کے ساتھ ساتھ اولڈ راوئینز اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھیلوں کے فروغ کے لیے جی سی یوکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان میدان میں اتر پڑے اور صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ رسہ کشی کے مقابلے میں حصہ لیا اور دیگر طلباء واساتذہ کے لیے مثال قائم کی۔
115ویں سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب جی سی یو کے تاریخی اوول گراؤنڈ میں منعقد کی گئی ۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق ا لر حمان نے کی، جبکہ اس موقع پرصوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان مہمانِ خصوصی تھے۔(جاری ہے)
جی سی یو ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان کا کہنا تھا کہ 3 روز تک جا ری رہنے والے سالانہ کھلوں میں تقریباَ6 ہزار طلباء و اساتذہ نے حصہ لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق ا لرحمان کا کہنا تھا کہ جی سی یو کا امتیاز ہے کہ یہاں نہ صرف ہر طالبعلم اور استاد کو تحقیق و تعلیمی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی سی یو نے اپنے تعلیمی کیلنڈر کو اس انداز سے مرتب کیا ہے کہ کسی بھی طالبعلم کی ہم نصابی سرگرمیاں اس کی نصابی سرگرمیوں کو اثر انداز نہیں کرتی۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمدکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ پر خاص توجہ دے رہی ہے اور پنجاب یوتھ فیسٹیول اس کی زندہ مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے لاتعداد سائنسدانوں ،بیورو کریٹ،سیاستدانوں سمیت کئی نامور کھلاڑی پید اکیئے ہیں۔بعدازاں میوزیکل چیئرزکامقابلہ مسرت عباس نے،چاٹی ریس نورین اختر نے،سیک ریس اسلام خان نے،اوبسٹیکل ریس گوہر علی نے،وہیل بورو ریس محمدعدنان اورباقر نے جبکہ اولڈ راوئینز کی ریس عبداللہ یوسف نے جیتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.