زیادہ تر پاکستانی وطن کی خاطر جان دینے پر تیار ہیں،گیلپ سروے
اتوار 29 مارچ 2015 22:48
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) ون گیلپ انٹرنیشنل سروے میں کہا گیا ہے کہ 89فیصد پاکستانی مادر وطن کی خاطر لڑنے کیلیے تیار ہیں اور اس حوالے سے دنیا بھرکے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جن کے عوام اپنے ملک کے لیے مرمٹنے پر تیار ہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق ون گیلپ سروے کے حوالے سے کہا گیاکہ 64ممالک میں سروے کے دوران61فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کی خاطر لڑنا چاہتے ہیں جبکہ 27فیصد نے کہا کہ وہ ایسا نہیں چاہتے تاہم ہر خطے میں فرق سامنے آیا ہے پاکستان ایسے ملکوں کی فہرست میں شامل تھا جہاں کے عوام اپنے ملک کے لیے مر مٹنا چاہتے ہیں۔
فجی اور مراکوکے بعد پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جن کے عوام اپنے ملک کی خاطر لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ مغربی یورپ 25فیصد کے ساتھ سب سے کم سطح پر ہے۔ رپورٹس میں کہا گیاکہ بھارت کے 75فیصد عوام اپنے ملک کے لیے لڑنا چاہتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.