فرقہ واریت کے خلاف علماء مذہبی جماعتوں اور قوم کو متحد ہو جا نا چا ہیے ‘مولانا محمد امجد خان،

وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا ہم سب مل کر مقا بلہ کریں گے اور ہر سازش نا کام ہو گی‘قائم مقام سیکرٹری جے یوا ٓئی

اتوار 29 مارچ 2015 22:56

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹر ی جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کے خلاف علماء مذہبی جماعتوں اور قوم کو متحد ہو جا نا چا ہیے ، دنیا اسلامی ممالک میں فر قہ وارانہ انتشار چاہتی ہے ،قر آن پر عمل اور سنتوں کو اختیار کر نے اور اسلام کے پیغام ادب واحترام پر عمل کر نے سے معا شرے میں اتحاد واتفاق پھیلے گا ۔

ان خیا لا ت کا اظہار جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹر ی جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے حافظ محمد ریاض اور شیخ زاہد مراد کی رہائش گاہ پر منعقدہ سالا نہ محفل حمدو نعت کی تقریبات اور عقیدہ تو حیداور محبت رسول سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان تقریبات سے مختلف راہنماؤں نے بھی خطاب کیا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ توحید اصل الاصول ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام انبیا ء نے دنیا میں تو حید کا پیغام دیا اور یہی عقیدہ دنیا اور اخرت کی کا میابی کا ضامن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تو حید کی دعوت تمام انبیاء نے دی حضور نے جب تو حید کا پیغام دیا تو سب مخالف ہو گے لیکن اپنا مشن جاری رکھا ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ تو حید میں کمزوری کی وجہ سے امت مسلمہ مشکلات کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ عرب میں ایک بار پھر فر قہ واریت کی بنیاد پر تصادم پر کام تیز کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کو اس آگ کو ٹھنڈا کر نے میں کردار ادا کر نا چا ہیے۔

انہو ں نے کہا کہ جے یو آئی کے نزدیک اگر ریاض الجنة کے لیئے قر بانی دینے کا وقت آیا تو بچہ بچہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا مو س رسالت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے مسلمان ہر بات بر داشت کر سکتا ہے لیکن نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کلمے کے نام پر بنا ہے اور قیامت تک قائم رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا ہم سب مل کر مقا بلہ کریں گے اور ہر سازش نا کام ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پا کستان کلمے کے نام پر بنا ہے اسی نظام کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا۔ قر آن سے تعلق مضبوط کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حضرت مو لا نا احمد علی  فر ما یا کرتے تھے کہ جہاں قر آن کھلتا ہے وہاں اللہ کی رحمت کی بارش برسے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے معمولات زندگی میں پانچ وقت کی نماز کے ساتھ دورد شریف اور تلاوت قرآن پاک کی بھی پابندی کر نی چاہیے ۔