الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا
پیر 30 مارچ 2015 10:53
کراچی:(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء) عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج کے بعد ایم کیو ایم کا قائد نہیں رہوں گا۔ کارکنوں کو رات کو آج آخری بار زحمت دے رہا ہوں۔ اب میں قیادت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر ملک دشمنی کے الزامات لگائے گئے۔ 40 سال بہت تنقید برداشت کی اب مزید نہیں کر سکتا۔
مظلوموں کے حقوق اور ان کی زندگی سنوارنے کے لیے 25 سال سے جلا وطنی کاٹ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کارکن خود کو مجھ سے الگ کر لیں۔ کارکنوں کو میرے دکھ کا ذرا احساس نہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا جماعت اسلامی والوں کے گھروں سے طالبان اور القاعدہ والے پکڑے گئے۔ کسی نے لشکر جھنگوی اور لشکر طیبہ والوں کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لگائے تمام الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں۔
عمران خان نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم نے پرویز مشرف کا ساتھ دیا۔ کیا عمران خان نے ریفرنڈم میں پرویز مشرف کا ساتھ نہیں دیا؟ عمران خان نے کہا میں بزدل بن کر باہر بیٹھا ہوں۔ عمران خان نے دھرنے میں کہا تھا انقلاب آنے تک گھر نہیں جاؤں گا۔ شادی کے بعد عمران خان کا کنٹینر اور انقلاب غائب ہو گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.