علیم ڈار کے خلاف بیان، آئی سی سی کے صدر کو اختتامی تقریب میں نہیں بلایا گیا

پیر 30 مارچ 2015 11:23

علیم ڈار کے خلاف بیان، آئی سی سی کے صدر کو اختتامی تقریب میں نہیں بلایا ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے امپائر علیم ڈار کے معاملے پر متنازع بیان دینے پر آئی سی سی کے صدر مصطفےٰ کمال سے وضاحت طلب کر لی ہے اور انہیں ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی بننے نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

میچ ختم ہونے سے قبل وہ احتجاجا ًاٹھ کر ہوٹل چلے گئے وہ گراؤنڈ میں موجود رہے لیکن انہیں اسٹیج پر مدعو نہ کرکے واضح پیغام دیا گیا اور میٹنگ میں بتایا کہ آپ نے آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق توڑا ہے اس لئے آپ کو مہمان خصوصی بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

ان کی جگہ ٹرافی آئی سی سی کے چیئرمین این سری نواسن نے مائیکل کلارک کو دی۔ اختتامی تقریب میں انگلینڈ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بورڈز کے سربراہوں نے شرکت کی۔ مصطفےٰ کمال نے اپنے ملک کے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ میٹنگ میں میرے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔