2019 ء کا کرکٹ ورلڈکپ مختصر ہونا چاہیے،جیمز سدر لینڈ

پیر 30 مارچ 2015 11:29

2019 ء کا کرکٹ ورلڈکپ مختصر ہونا چاہیے،جیمز سدر لینڈ

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگز یکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہاہے کہ 2019 کا کرکٹ ورلڈکپ مختصر ہونا چاہے۔ جیمز سدر لینڈ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 10 کرنے کا فیصلہ کیا اور اس ورلڈ کپ کی میز بانی انگلینڈ کو دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ بھی مختصر دورانیہ کا ورلڈ کپ چاہتے ہیں اور وہ یہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ کو مزید سنسنی خیر بنانے کے لئے اس میں تبدیلی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اگلے ورلڈ کپ کو آئی سی سی کے فل ممبرز تک محدود کیا جائے اور اس کے دورانیے کو بھی مختصر کیا جائے تو یہ ورلڈ کپ مزید دلچسپ بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :