آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو ”سپر ہٹ“ قرار دے دیا

پیر 30 مارچ 2015 11:31

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو ”سپر ہٹ“ قرار دے دیا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کو ”سپر ہٹ“ قرار دے دیا ۔ اعدادوشمار کے مطابق اس ایونٹ میں 2 ڈبل سنچریاں بنیں، 7 مرتبہ انفرادی سکور 150 سے ااگے گیا جبکہ مجموعی طور پر 38 سنچریاں سامنے آئیں۔ گزشتہ سات ہفتوں کے دوران آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بیٹسمینوں کی مار دھاڑ عروج پر نظر آئی جبکہ باؤلرز بھی پیچھے نہیں رہے۔

28 مرتبہ چار یا زائد وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا گیا۔ 2 ہیٹ ٹرکس ہوئیں۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے پچز، آؤٹ فیلڈ اور ٹریننگ سہولیات کو سراہا گیا۔ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان 22 فروری کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر منعقدہ میچ کے کراؤڈ کی تعداد 86 ہزار رہی۔ اس مرتبہ میگا ایونٹ زیادہ ممالک میں ناظرین نے دیکھا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر نشریات کیلئے 44 لائسنس دیے گئے۔

220 ممالک میں 7 زبانوں میں ایونٹ دکھایا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ناظرین کی تعداد کے ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ صرف بھارت میں اس مقابلے کو 28 کروڑ 80 لاکھ افراد نے دیکھا۔ آسٹریلیا میں 2 کروڑ دس لاکھ لوگوں نے ٹی وی پر کینگروز کے ہاتھوں انگلش ٹیم کی پٹائی کا نظارہ کیا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار ایونٹ کی بے پناہ کامیابی کا ثبوت ہیں۔ یہ ورلڈ کپ دیکھنے اور کراؤڈ کے لحاظ سے کرکٹ تاریخ کا کامیاب ترین ایونٹ ثابت ہوا۔

متعلقہ عنوان :