کراچی میں آفس بنانے کا مقصدکامیاب ہوتا نظرآرہا ہے‘راحت فتح علی خان

پیر 30 مارچ 2015 11:37

کراچی میں آفس بنانے کا مقصدکامیاب ہوتا نظرآرہا ہے‘راحت فتح علی خان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) گلوکارراحت فتح علی خان جو گزشتہ ہفتے کراچی میں تین میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعد لاہور چلے گئے تھے اب دوبارہ ہفتے کی صبح کراچی پہنچ گئے اور گزشتہ شب ایک مقامی ہوٹل میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔تقریب میں کراچی کے عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے بتایاکہ کراچی میں آفس بنانے کا مقصدکامیاب ہوتا نظرآرہا ہے، کراچی کے عوام کے درمیان ایک ہفتے تک رہا اور محبتیں سمیٹیں، دوبارہ کراچی آ گیا اور یہاں کے لوگ میرا گائیکی کا انداز بہت پسند کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ آئندہ سال بھارت کے تین سپر اسٹاروں کی فلموں میں میرے گانے سننے کوملیں گے، بھارتی اداکارشاہ رخ خان، سلمان خان اوراکشے کمارکی نئی آنے والی فلموں میں میرے گانے شامل ہیں، مجھے بھارتی فلم ڈائریکٹرز نے بہت محبتوں سے نوازاہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نام اپنے فن کے ذریعے روشن ہوتادیکھ کرخوشی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :