اداکارہ سنی لیونی کی فلم ”ایک پہلی لیلا “10اپریل کو ریلیز ہو گی

پیر 30 مارچ 2015 11:37

اداکارہ سنی لیونی کی فلم ”ایک پہلی لیلا “10اپریل کو ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی فلم ”ایک پہلی لیلا“ 10 اپریل کو ریلیز ہو گی-گزشتہ دنوں فلم کا ایک اور گیت جاری کر دیا گیا ۔ اس سے قبل فلم کے دو گیت، دیسی لک اور تیرے بن، جاری کئے جا چکے ہیں جنہیں بہت پسند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کا نام ہے سییاں سپر اسٹار جس میں سنی لیونی ایک الگ ہی انداز میں نظر آرہی ہیں۔ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بار سنی بھارتی فلم انڈسٹری کی جانی مانی کوریوگرافر سروج خان کی اسٹییپس پر تھرکتی نظر آئیں گی۔اس گانے کے گلوکار تلسی کمار ہیں جبکہ بول کمار نے ترتیب دیئے ہیں۔ بوبی خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ایک پہلی لیلا رواں سال 10 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :