آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

پیر 30 مارچ 2015 11:40

آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے ون ڈے کر کٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیو ی میڈیا کو دیئے گئے انٹر ویو میں بریڈ ہیڈ ن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنا انکے کیریئر کا بہترین لمحہ تھا اور ان کے خیال میں یہ ان ایک روزہ کیریئر کو خیر آباد کہنے کا بہترین موقع ہے ۔37سالہ بریڈہیڈن نے 2001ء میں اپنے ڈبیو سے لے کر اب تک 126ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائند گی کر رکھی ہے جس دوران انہوں نے 31.53کی اوسط سے 3122رنز بھی بنائے جس میں 2سنچریاں اور 16نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ وکٹ کیپنگ میں انہوں نے 170کیچز اور 11سٹمپ کر رکھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :