بیمار عورت کے غیرت دلانے پر موٹے نےکمال کر دیا

پیر 30 مارچ 2015 11:59

بیمار عورت کے غیرت دلانے پر موٹے نےکمال کر دیا

امریکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء)جب ایک لاعلاج مرض میں مبتلا برطانوی عورت نے 285 کلوگرام کے امریکی فیس بک فرینڈ کو دیکھا تو غصے سے بھڑک اٹھی۔ غیرت کھاکر موٹے امریکی نے اپنا وزن 177 کلوگرام تک کم کر لیا۔ لندن سے تعلق رکھنے والی52 سالہ جیکی ایسٹ ہام لاعلاج بیماری میں مبتلا ہے۔انٹرنیٹ پر گیم کھیلتے ہوئے اس کی 32 سالہ برائن فلیمنگ سے دوستی ہو گئی۔

جیکی نے جب برائن کو فیس بک پر دیکھا تو اس پر بھڑک اٹھی۔ اس کے مطابق برائن نے خود کو خوامخواہ گوشت کا پہاڑ بنایا ہوا ہے۔ جیکی کی بات برائن کے دل کو لگی اور اس نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔ جیکی نے وزن کم کرنے کے حوالے سے برائن کی حوصلہ افزائی کی تو برائن رات کے 3 بجے اپنے بلاک میں واک کرنے لگا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ کوئی اسے دیکھے۔

(جاری ہے)

جب اس کا وزن کچھ کم ہوا تو اس نے 5 کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لینا شروع کر دیا۔

جیکی اور برائن نے طے کیا تھا کہ جب برائن کا وزن 127 کلو گرام رہ جائے گا تو وہ ملیں گے۔ دسمبر 2013 میں برائن جیکی سے ملنے لندن پہنچا۔ اب جیکی اور برائن نے ایک سپورٹ گروپ بنایا ہے جس کا نام ٹیم 383 ہے۔ گروپ کا نام 383 اس لیے رکھا گیا کہ برائن نے اپنا وزن 383 پاؤنڈ کم کیا تھا۔ اس گروپ کے اب 11 ہزار ممبرز ہیںَ جیکی کے بقول بہت سے تو اپنے لائف سٹائل میں بہت تبدیلی لا چکے ہیں۔