راولپنڈی پولیس کی کارروائی ‘ فائنل میچ میں جواء لگوانے والے پانچ بکی گرفتار ‘لیپ ٹاپ ،ٹی وی قبضے میں لے

پیر 30 مارچ 2015 12:22

راولپنڈی پولیس کی کارروائی ‘ فائنل میچ میں جواء لگوانے والے پانچ بکی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے آسٹریلیا اور نیوز لینڈ کے مابین ورلڈ کپ فائنل کرکٹ میچ میں وسیع پیمانے پر جواء لگوانے والے بکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 5 بکیوں کو گرفتار کر لیا ،لیپ ٹاپ ،ٹی وی اور دیگر آلات قبضے میں لے لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں وسیع پیمانے پر جواء کروانے کی اطلاع پر تھانہ بنی نے چھاپہ مار کے 5بکیوں کو گرفتار کر کے ٹی وی ،لیپ ٹاپ ،موبائل فون اور لاکھوں روپے کی نقدی برآمد کر لی ۔

متعلقہ عنوان :