سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ

پیر 30 مارچ 2015 12:31

سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹی وی اور اسٹیج کے سینئر اداکارہ ذوالقرنین حیدر نے ”زی کیو “ کے نام سے پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ ڈرامہ سیریلز ، کمرشلز اور میوزیکل پروگرام ترتیب دیں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے اپنی ابتدائی تیاریوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور باقاعدہ طور پر عید الفطر کے بعد زی کیو کے نام سے پروڈکشن ہاؤس کا قیام عمل میں آجائیگا ۔