سال 2015ء کے پہلے تین ماہ میں کوئی نئی پاکستانی فلم سینما گھروں کی زینت نہ بن سکی

پیر 30 مارچ 2015 12:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) سال 2015ء کے پہلے تین ماہ میں کوئی نئی پاکستانی فلم سینما گھروں کی زینت نہ بن سکی ۔ بتایا گیا ہے کہ سال 2014ء میں فلم انڈسٹری کے بحران کے حوالے سے متعدد فلمی حلقوں نے دعوے کیے تھے کہ 2015ء میں پاکستان فلم انڈسٹری فروغ پائے گی تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود کسی بھی ہدایتکار کی نئی فلم پاکستانی سینما گھروں کی زینت نہ بن سکی ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کے برعکس پرانی فلموں کو نئے ناموں سے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :