پاکستان ،بنگلہ دیش سیریز ، بورڈ آفیشل سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش روانہ

پیر 30 مارچ 2015 12:57

پاکستان ،بنگلہ دیش سیریز ، بورڈ آفیشل سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ..
لاہور،ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین اپریل میں شیڈول سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے پہلے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پی سی بی نے جنرل منیجر سیکورٹی اینڈ ویجی لینس کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم کو بنگلہ دیش بھیجا گیا ہے جو سیریز میں ہونے والی سیکورٹی کا جائزہ لے کے رپورٹ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو پیش کریں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے ایک ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز متوقع ہے جو اپریل کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :