پیر سید صبغت شاہ المعروف سورھ بادشاہ کی 72 ویں یوم شہادت کی تقریب عقیدت واحترام سے منائی گئی

پیر 30 مارچ 2015 13:13

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) امام انقلاب حضرت پیر سید صبغت شاہ المعروف سورھ بادشاہ کی 72 ویں یوم شہادت کی تقریب سانگھڑ سے 30 کلومیٹر دور قاضی فیض محمد راجڑ میں عقیدت واحترام سے منائی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے پروفیسر قلندر شاہ لکیاری، حافظ محمد یوسف، اللہ ورایو سکندری، میر محمد نظامانی، شاہ نواز، عطا محمد چانیو، قاضی غلام عباس راجڑ، امداد شاہ، صدیق گاہو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہ اکہ ہمارے مرشد سورھ بادشاہ نے برصغیر کی جنگ انگریز سرکار سے ٹکرا کر شہادت نوش فرمائی۔

اپنے دور میں ہندوؤں کی جان کی حفاظت بھی کی، اسلام کی سربلندی کیلئے انگریز سرکار سے 100 سالہ تاریخی جنگ آخری دم تک لڑی، انگریز سرکار نے جھوٹے کیس میں پھنسا کر سینٹرل جیل حیدرآباد میں پھانسی دے کر لاش غائب کردی جو اج تک معمہ بنی ہوئی ہے۔