سرفراز احمد ’ بہادر ‘ کھلاڑی ہے : شاہد آفریدی

پیر 30 مارچ 2015 13:23

سرفراز احمد ’ بہادر ‘ کھلاڑی ہے : شاہد آفریدی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز سر فراز احمد بہادر کھلاڑی ہیں ، انٹر نیشنل کرکٹ کو ایسے ہی کھلاڑیوں کی ضروت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کر تے ہوئے شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ وہ بہادری کو تکنیک پر ترجیح دیتے ہیں اور وکٹ کیپر بلے باز سرفرازاحمد بہادر کھلاڑی ہے،اس کی بلے بازی نے نقادوں کے منہ بند کر دیئے ہیں ۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ سے سرفرازاحمد کو کھیلتا دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے ہی سرفراز کو اوپننگ کر نے کا مشورہ دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :