آئی ایم ایف سے کڑی شرائط اور بھاری سود پر قرضہ لیکر حکومت غریب عوام کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

پیر 30 مارچ 2015 13:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کڑی شرائط اور بھاری سود پر قرضہ لے کر حکومت غریب عوام کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے ،انتخابات میں عوام جو سہانے خواب دکھائے گئے ان کی تعبیر بڑی بیانک ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پوری قوم کو اندرونی اور بیرونی قرضوں کی ایک ایسی دلدل میں پھنسا دیا ہے جس سے نکلنے کے لئے اب کئی نسلوں کو کام کرنا پڑے گا۔

قوم کا بال بال قرضوں میں جکڑا جا چکا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ ایک لاکھ روپے کا مقروض بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے حاصل کئے گئے سب سے زیادہ قرضوں سے پاکستانی عوام کو تو کوئی فائدہ نہیں پہنچا تاہم یہ براہ راست حکمرانوں اور ان کے خویش و اقارب کی جیبوں میں گئے ہیں جن سے گزشتہ دو سالوں کے دوران ان کے بینک بیلنس اور جائیدادوں کی مالیت اربوں سے کھربوں میں جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :