حکمرانوں نے سارے ریاست ادارے تباہی کے دھانے تک پہنچا دیئے ہیں ‘ انجینئر یاسر گیلانی

پیر 30 مارچ 2015 13:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں جس تناسب سے تیل اور دیگر اشیاء کے نرخ کم ہوئے حکومت نے اس تناسب سے تاحال عوام کو ریلیف نہیں دیا اور عوام کی جیبوں سے پیسے نکالنے کے لئے حکومت آئے روز نت نئے طریقوں پر کام کرتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، ظہیر احمد کیانی، مرزا انجم جرال، سید حر عباس، ابرار علی، عابد بھٹی، راجہ لیاقت، نفیس گجر، ذوالفقار علی اور ڈاکٹر سرفراز خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے سارے ریاست ادارے تباہی کے دھانے تک پہنچا دیئے ہیں ایک فوج ہی ہے جو ملک میں امن و امان بہتر بنانے کے قربانیاں دے رہی ہے پوری قوم فوج کے ساتھ ہے اور ان کی ملک میں امن و امان کے لئے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :