لاہور : میں اللہ کی قسم نہیں کھاتا، الیکشن ٹربیونل میں خواجہ سعد رفیق کے نخرے، بھرے پیٹ کے ساتھ عدالت میں حاضر، قسم کھانے سے انکار
پیر 30 مارچ 2015 14:35
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق آج الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے جہاں ان کا بیان آج ریکارڈ کروایا جانا تھا تام عدالت نے جب سعد رفیق کو کہا کہ آپ اللہ کی قسم کھا کر کہیں کہ آپ جو کہیں گے سچ کہیں گے لیکن خواجہ سعد رفیق تو گویا بھرے پیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے کہنے لگے کہ میں قسم نہیں کھاتا.
جس عدالت نے کہا کہ یہ عدالت کا اصول ہے کہ آپ کو قسم کھانا پڑے گی، عدالت کے جواب پر جب خواجہ سعد رفیق کو کوئی راہ فرار نظر نہ آیا تو آخر قسم کھاتے ہوئے بولے کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ جو کہوں گا سچ کہوں گا، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ این اے 125 میں کیس قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی.(جاری ہے)
عدالت نے دریافت کیا کہ کیا الیکشن سے دو تین روز قبل آپ کی ریٹرننگ آفیسر سے ملاقات ہوئی تھی جس پر خواجہ سعد رفیق جذباتی ہو کہ کہنے لگے کہ یہ بات میرے لیے تکلیف دہ ہے لہٰذا میں اس بات پر قسم کھانا چاہتا ہوں اجازت دی جائے.
عدالت نے جواباً کہا کہ آپ قسم کھا چکے ہیں جس پر خواجہ سعد رفیق نے موقف دیا کہ یہ میرا بنیادی حق ہے مجھے قسم کھانے دیں الیکشن سے کافی روز قبل ریٹرننگ آفیسر سے ملاقات کی تھی وہ بھی محض اس مقصد کے لیے کہ ریٹرننگ آفیسر کو پولنگ اسکیموں لسٹ فراہم نہیں کی جا رہی تھی. انتخابات میں دھانسلی کا سوچ بھی نہیں سکتا. یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل میں این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کی درخواست کی سماعت ابھی بھی جاری ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.