حکومت کسانوں اور صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرے ‘ پاکستان جمہوری اتحاد
پیر 30 مارچ 2015 16:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں اور صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرے اورانکے لئے ریلیف پیکیج کا فوری اعلان کرے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا پی جے آئی کسانوں، کاشتکاروں ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں سے اظہار یکجہتی اور انکے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتا ہے،حکمران بڑے مگر مچھوں اور شوگر ملز مافیا کوتو ریلیف پیکیج دے سکتے ہیں مگر کسانوں اور صحافیوں کیلئے انکے پاس کوئی پیکیج نہیں،24گھنٹے فیلڈ میں کام کرنیوالے علاقائی صحافی بے شمار معاشی مشکلات سے دوچار ہیں جنہیں نہ تو انکے ادارے ہی تنخواہیں اور دیگر ضروری مراعات دیتے ہیں، نہ ہی حکومت انہیں کسی قسم کا معاشی پیکیج دے رہی ہے،میڈیا کے اراکین کی اکثریت کے پاس اپنا گھر بھی نہیں اورانکے بیوی بچے نہ صرف کرائے کے مکانوں میں دھکے کھا رہے ہیں بلکہ انہیں تعلیمی اور طبی سہولیات تک میسر نہیں،صحافی کی وفات پر محض نمبر بنانے کیلئے کسی اہم شخصیت کااظہار تعزیت اخبارات میں چھپ جاتا ہے ،حکمران اور انکے قصیدے پڑھنے والے حواری تو ہر قسم کی مراعات سے مالا مال ہیں مگر ظلم اور ناانصافی کیخلاف جہاد کرنیوالے صحافی اپنے علاج معالجے سے بھی قاصر ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.