ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے اسکے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے:سی ٹی او

پیر 30 مارچ 2015 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ خونی کھیل ہے اسکا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ون ویلنگ کے مکمل خاتمہ کیلئے پورے شہر میں تعینات وارڈنز کو خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں کہ شہر میں ون ویلروں کیخلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ اس جان لیوا کھیل کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔

ہفتہ اور اتوار کے روز 34 ون ویلرز کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے اسکے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ون ویلروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کیلئے ہفتہ اور اتوار کے روز مختلف شاہراہوں پر تعینات وارڈنز نے 34 ون ویلروں کیخلاف مقدمات درج کرائے۔ گلبرگ 12،شادمان 12،اچھرہ 9اور ڈیفنس میں 1 مقدمہ درج کرائے۔

انہوں نے وارڈنز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ون ویلنگ کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ویلنگ کے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے ارد گرد ون ویلنگ کرنے والوں کی فوٹو یا ویڈیو بنائیں جس میں موٹر سائیکل کا نمبر واضح نظر آتا ہو اس نمبر 0311-0214666 پر Viber یا Whatsapp کریں۔

متعلقہ عنوان :