قائد تحریک الطاف حسین اور کارکنان کے درمیان محبت اور عقیدت کا لا فانی رشتہ موجود ہے ،نوید قائم خانی
پیر 30 مارچ 2015 17:32
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) قائد تحریک الطاف حسین اور کارکنان کے درمیان محبت اور عقیدت کا لا فانی رشتہ موجود ہے ۔ ایم کیوایم کے خاتمے کے خواب دیکھنے والی قوتوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کا وجود قائد تحریک الطاف حسین کی ذات کے مرہون منت ہے۔قائد تحریک الطاف حسین کی شخصیت کو ایم کیوایم سے جدا کرنے کی کوشش ایک کار لا حاصل کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں پھیلے حق پرست کارکنان قائد تحریک الطاف حسین کی ذات کو اپنا سب سے قیمتی اثاثہ تصور کرتے ہیں۔(جاری ہے)
اور انکے بغیر تحریکی جدوجہد کا سفر ایک قدم آگے بھی چلنے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ذات کو ہدف تنقید بنانے والے بدکردار سیاسی رہنما اپنی بدزبانیوں کے سلسلے کو لگام دیں۔ ورنہ کہیں ایسا نہ ہوکہ حق پرست عوام انکے نفرت انگیز عمل کا احتساب کرنے کے لئے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان قائد تحریک الطاف حسین کے سوا کسی کو اپنا قائد ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ اور ایسی کسی بھی سازش کرنے والے کو ماضی کی طرح ذلت و رسوائی کا سامنا کرناپڑے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.