مزدور طبقے کی فلاح وبہبود اورچائلڈ وجبری مشقت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘راجہ اشفاق سرور
پیر 30 مارچ 2015 17:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ مزدور طبقے کی فلاح و بہبود اور چائلڈلیبر وجبری مشقت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔حکومت پنجاب مزدورں کے حقوق کا تحفظ، دوران کار حفاظتی امور بہتر بنانے ، سوشل سکیورٹی سہولیات کی فراہمی اور لیبرلاز پر عملدرآمدسمیت مختلف اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات ادارہ سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں محکمہ لیبر کے تحت مختلف اداروں کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل سیکرٹری لیبر سید مبشر حسین، ڈی جی لیبر محمد سلیم حسین، سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ،وائس کمشنر سوشل سکیورٹی کے علاوہ محکمہ لیبر کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب 5.2بلین روپے کے خطیر فنڈ سے مختلف اضلاع سے چائلڈ لیبر و جبری مشقت کے خاتمے کیلئے میگاپراجیکٹ کا آغاز کر چکی ہے۔
حکومت آئی ایل او کے لیبر سے متعلقہ تمام کنونشنز کی بھرپور پاسداری کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے استفادہ کرکے پنجاب کی ٹیکسٹائل مصنوعات کو یورپی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری فراہمی کویقینی بنانے کیلئے صوبائی کابینہ کمیٹیاں باقاعدگی سے اجلاس منعقدکرکے مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹیاں اضلاع کی سطح پر چائلڈ لیبر و جبری مشقت کے خاتمے کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے امور انجام دے رہی ہیں۔ وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ گارمنٹس سیکٹر میں 18کروڑ روپے کی لاگت سے لیبر لاز کے نفاذ کیلئے ڈیڑھ سالہ منصوبے کا آغاز بھی کیاجاچکا ہے جبکہ 20ملین روپے کی لاگت سے صوبہ پنجاب کے 10اضلاع میں چائلڈ لیبر بارے حقیقی اعداد و شمار حاصل کرنے کیلئے چائلڈ لیبر سروے بھی جاری ہے جس کی مدد سے صوبہ میں چائلڈ لیبر کے ناسور کے خاتمے میں بھرپور مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایاکہ بھٹوں پر اینٹوں کی جدید ٹیکنالوجی اور مشینوں کے ذریعے تیاری کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی سٹڈی کی جا رہی ہے جس سے بھٹہ مزدوروں کو استحصال سے بچانے اور ان کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے بچانے میں مدد ملے گی۔ راجہ اشفاق سرور نے بتایاکہ جبری مشقت کے خاتمے کیلئے 196ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا، فیصل آباد، گجرات اور بہاولپور میں ایک مربوط منصوبہ بھی شروع کیاگیا ہے۔نیز 71.5ملین روپے کی لاگت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزدوروں کے بچوں کو نان فارمل ایجوکیشن فراہم کرنے کے علاوہ محنت کشوں کی سکل ڈویلپمنٹ اور استعدادکار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.