درسی کتاب تعلیم امن فرقہ واریت کے خاتمہ میں موئرثابت ہوگی ‘رانا مشہوراحمد
پیر 30 مارچ 2015 17:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (س)پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کے مرکزی راہنمامولانامحمدعاصم مخدوم اور صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہوراحمدخان کی ملاقات ،اس موقع پرعلامہ محمداصغرعارف چشتی ودیگرعلماء کرام بھی موجودتھے، انٹرنیشنل ریسرچ کونسل کی درسی کتاب برائے اعلیٰ ثانوی درجات تعلیم امن اور اسلام صوبائی سطح پرکالجززاور یونیورسٹیزمیں پڑھائے جانے پر تبادلہ خیال۔
وزیرتعلیم نے کہاکہ یہ کتاب مسالک کے درمیان ہم آہنگی اور امن کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے میں کلیدی کردار اداکرے گی۔اور اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے چاروں مکاتب فکر کے جیدعلماء کرام ومشائخ عظام کی مشاورت اورتجاویزکے ساتھ شائع کیاگیاہے ۔(جاری ہے)
یہ کتاب فرقہ واریت کے خاتمہ میں موئرثابت ہوگی ،موجودہ حالات میں اس کتاب کی اشاعت وقت کی اہم ضرورت ہے ،مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ دنیا کے اہل فکر و نظر اور ذہن ساز طبقات کو یہ سمجھنا چاہیے کہ قیام امن اور فروغ امن میں مذہب ہی سب سے موٴثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
اسلام کی روح میں امن و سلامتی شامل ہے۔ موجودہ دور میں تعلیم ِ امن کو اسلامی نقطہ نظر سے سمجھنے کے لیے اس موضوع پر درسی کتب اور علمی مواد کی ضرورت ہے ۔ ہمارے ماہرین تعلیم اور پالیسی سازاداروں کو چاہیے کہ امن کی تعلیمات پر مشتمل تعلیمی مواد کو رسمی اور غیر رسمی نصابِ تعلیم کا حصہ بنائیں اور حکومت کو اسے اپنی حکمتِ عملی کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ ہم اپنی نئی نسل کو امن پسند بنا سکیں۔ قرآن وسنت میں امن و سلامتی ، حل تنازعات اور حقوق العباد کے بارے میں موجود تعلیمات کو طلبہ کی ضرورت کے مطابق اس کتاب میں ایک معنوی اور نصابی ترتیب کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ، اس کتاب کی تیاری کے تمام مراحل میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے قائدین سمیت دیگر علمائے کرام اور ماہرین سے مشاورت کی گئی اور انہی کی رہنمائی میں اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.