ایران کے کونسل جنرل محمد حسین بنی اسدی کی میاں منظور احمد وٹو سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات
پیر 30 مارچ 2015 17:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ایران کے کونسل جنرل محمد حسین بنی اسدی نے یہاں پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو سے انکی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ بعد میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ یمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف اس سلسلے میں بڑا واضح ہے کہ یمن کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے تمام امکانات تلاش کرنے چاہئیں اور پاکستان کو مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے میں پوری مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے ایران کے کونسل جنرل کو بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اس مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے تا کہ ایک بہتر اور قومی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.