تحفظ حرمین شریفین کنونشن کہ 2اپریل کو جامعہ منظورالاسلامیہ لاہورمیں ہوگا
پیر 30 مارچ 2015 17:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء )ملک کی چھ دینی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام 2اپریل بروزجمعرات جامعہ منظورالاسلامیہ عیدگاہ لاہور کینٹ میں تحفظ حرمین شریفین کنونشن ہوگا جس میں مختلف جماعتوں کے راہنماء شریک ہونگے ،اس اہم ترین اجلاس کے دعوت نامے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالرؤف فاروقی،اہلسنت کے قائدمولانامحمداحمدلدھیانوی،پاکستان شریعت کونسل کے مولانازاہدالراشدی،انصارالامہ کے مولانافضل الرحمن خلیل ،جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ مولاناپیرسیف اللہ خالد،مولانامحمدعاصم مخدوم اور مولانامحمداسداللہ فاروق کی جانب سے جاری کر دئے گئے ہیں ۔
جبکہ اس اہم اجلاس کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مولانامحمدعاصم مخدوم، مولانااسدللہ فاروق ، علامہ محمدیونس حسن اور پیرخلیل اللہ نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس کے بعد راہنماوٴں نے بریفنگ میں کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے امت مسلمہ اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پاک فوج بھیجنااحسن اقدام ہے جس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔
ہم پاک فوض کے شانہ بشانہ ہیں ۔مولانامحمدعاصم مخدوم نے سعودیہ اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ خلیج کی صورت حال پراسلامی سربراہی کانفرنس میں بات کرکے امت مسلمہ کوچیلنچزسے بچائیں ،مسلم ریاستوں کواس مسئلے پر کرداراداکرنا ہوگا ، حرمین وشریفین کا تقدس پامال نہیں ہونے دینگے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.