ایوان اقبال کی تقریب میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سٹال کی مقبولیت

پیر 30 مارچ 2015 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایوان اقبال میں ”پڑھو پنجاب،بڑھو پنجاب”کی تقریب میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سٹال پر عوام کا خصوصی رش رہا۔

(جاری ہے)

شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام پیف سٹال پر لوگوں کی رہنمائی کے لئے معلوماتی کتابچوں کی فراہمی کے علاوہ انہیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بارے میں معلوماتی فلمیں بھی دکھائی گئیں جن میں عوام نے خصوصی دلچسپی لی۔

سٹال کا دورہ کرنے والے لوگوں اور طالب علموں نے کہا کہ بے وسیلہ گھرانوں میں تعلیم عام کرنے کے حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اس طرح 16 لاکھ طالب علموں کو مفت تعلیم ملی ہے جس سے ان کا مستقبل بہتر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی روڈ میپ پروگرام کی کامیابی میں پیف اہم کردار ادا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :