متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے فیصل سبزواری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

پیر 30 مارچ 2015 21:05

متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے فیصل سبزواری نے اپنے عہدے سے استعفی دے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ‬‎ متحدہ قومی موونٹ کے مرکزی رہنماء اور سندھ اسمبلی کے رکن فیصل سبزواری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فیصل سبزواری کی جانب سے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کیے جانے پر متحدہ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد فیصل سبزواری نے اپنا استعفی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔ تاہم رابطہ کمیٹی اور الطاف حسین کی جانب سے اب تک فیصل سبزواری کا استعفی منظور نہیں کیا گیا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فیصل سبزواری کا استعفی منظور نہ کرتے ہوئے انہیں معافی دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :