سعودی عرب فوج بھجوانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا : وزیر دفاع خواجہ آصف

پیر 30 مارچ 2015 21:22

سعودی عرب فوج بھجوانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا : وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ‬‎ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب فوج بھجوانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ابھی تک پاکستان سے فوج بھجوانے کی درخواست نہیں کی اسلئے پاکستان کی جانب سے بھی ابھی تک فوج بھجوانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے واضح کیا ہےکہ پاکستان کی جانب سے نہ تو کوئی مسلح دستہ سعودی عرب بھیجا گیا ہے اور نہ ہی پاکستان عرب ممالک کی جانب سے بنائی جانے والی مشترکہ فورسز کا حصہ بن رہا ہے ، اس طرح کی تمام اطلاعات سراسر بے بنیاد ہیں۔ اس مشترکہ فورس میں صرف عرب ممالک شامل ہوں گے اس لیے پاکستان اس فورس کا حصہ نہیں ہے۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کل سعودی عرب جائے گا جہاں وفد ایک رات قیام کرے گا۔پاکستانی وفد کی جانب سے سعودی حکام سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور وطن واپسی پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو سعودی عرب دورہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔