یمن کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر آمادہ تمام یمنی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار ہیں،شاہ سلمان ،

مذاکرات کی شرائط یہ ہوں گی کہ ہتھیاروں کو سرکاری حکام کے حوالے کردیا جائیگا،کابینہ اجلاس سے خطاب

پیر 30 مارچ 2015 22:39

یمن کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر آمادہ تمام یمنی سیاسی ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ وہ یمن کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر آمادہ تمام یمنی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے یہ بات سعودی کابینہ کے اجلاس میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں واضح کیا گیا کہ اس طرح کی ملاقاتیں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے زیرانتظام اور اس فریم ورک کے تحت ہونی چاہئیں کہ (یمن میں) مجاز حکومت کو برقرار رکھا جائے گا اور اس کی مخالفت کی کوششوں کو مسترد کیا جائیگا۔بیان کے مطابق مذاکرات کی شرائط یہ ہوں گی کہ ہتھیاروں کو سرکاری حکام کے حوالے کردیا جائیگایمن کے ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو ڈرایا دھمکایا جائیگا اور نہ خطرات پیدا کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :