پشاور ،بڈھ بیر ٹیلہ بند میں والد کی تیسری شادی سے ناخوش بیٹے نے سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل دیا

پیر 30 مارچ 2015 22:48

پشاور ،بڈھ بیر ٹیلہ بند میں والد کی تیسری شادی سے ناخوش بیٹے نے سوتیلی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر میں والد کی تیسری شادی سے ناخوش بیٹے نے سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل دیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی زاہد خان ولد فرید خان سکنہ ٹیلہ بند نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کے 30 سالہ بیٹے خالد خان نے گھر میںآ کر اپنی سوتیلی والدہ مسماة روزینہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی جسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت واقعہ ہونے کی تصدیق کردی پولیس کے مطابق وجہ عناد زاہد خان کی مسماة روزینہ سے تیسری شادی کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :